جرمن فٹبالرز کا میچ سے قبل منہ ڈھانپ کر انوکھا احتجاج

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 24 نومبر 2022
آرم بینڈ پر پابندی ہمارے بولنے کے حق پر پابندی کے مترادف ہے، جرمن پلیئرز۔ فوٹو : انٹرنیٹ

آرم بینڈ پر پابندی ہمارے بولنے کے حق پر پابندی کے مترادف ہے، جرمن پلیئرز۔ فوٹو : انٹرنیٹ

دوحا: جرمن پلیئرز نے جاپان کیخلاف میچ کے موقع پر انوکھا احتجاج کیا۔

متنازع ’’ون لو’‘ آرم بینڈ پر فیفا کی جانب سے عائد پابندی پر جرمن پلیئرز نے جاپان کیخلاف میچ کے موقع پر انوکھا احتجاج کیا۔

کھلاڑیوں نے اپنے منہ ہاتھ سے ڈھانپ رکھے تھے، انھوں نے کہا کہ آرم بینڈ پر پابندی ہمارے بولنے کے حق پر پابندی کے مترادف ہے، فیفا نے دھمکی دی کہ متنازع آرم بینڈ استعمال کرنے پر کھلاڑیوں کیخلاف ایکشن لیا جائیگا۔

قبل ازیں خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 10 ویں میچ میں جاپان نے جرمنی کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔

https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1595433057829396481

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔