لکی مروت میں رات گئے پولیس چوکی پر راکٹ سے حملہ

ویب ڈیسک  جمعرات 24 نومبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 پشاور: لکی مروت میں رات 12 بجے منظر فقیر چوکی پر نامعلوم افراد نے اسلحے اور راکٹ سے حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حملہ آور ناکام رہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور سرچ آپریشن کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔