- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
آئی ایس پی آر؛ آزادکشمیر میں دہشتگردوں کے لانچنگ پیڈز کے بھارتی الزامات مسترد
راولپنڈی: پاک فوج نے آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کا بیان بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھارتی مسلح افواج کی فریب زدہ ذہنیت کا مظہر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لانچ پیڈز اور دہشت گردوں کی موجودگی کےمن گھڑت الزامات مستردکرتےہیں۔ بھارتی افسر کے الزامات کشمیریوں پرمظالم اور بھارتی فوج کے مقبوضہ وادی میں طاقت کےاستعمال سے توجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔
بیان میں بھارتی فوجی افسر کے الزامات، دعوے اور غیرحقیقی عزائم کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی حامی ہے۔امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔فوج پاکستان کیخلاف کسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کوناکام بنانے کیلیے ہروقت تیار ہے۔بھارتی فوج کشمیرمیں حق خودارادیت کوکچلنےمیں مصروف جب کہ پاک فوج خطےمیں امن کےلیےپرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج خطے کے امن کے مفاد میں سیاسی آقاؤں کی انتخابی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے غیر ذمے دارانہ بیان بازی سے گریزکرے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا ردعمل
دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے بھارتی آرمی جنرل کی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان پر حملے کی ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، بھارتی جنرل کا بیان انڈیا کے مکروہ جنگی عزائم کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ جارحیت میں پہل کی اور خطے کے امن کو سبوتاژ کیا، بھارت مقبوضہ وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں مسلمانوں کے استحصال کا براہ راست ذمہ دار ہے۔
وزیر اعلی گلگت نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر حملے کے بیاں سے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے، بھارت ایک دفعہ پھر خطےکا امن برباد کرنے کے درپے ہے، عالمی برادری کوبھارت کے جارحانہ عزائم کا سخت نوٹس لینا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔