سندھ ہائیکورٹ؛ آرمی چیف تعیناتی روکنے کی استدعا مسترد، درخواست گزار پر جرمانہ

کورٹ رپورٹر  جمعرات 24 نومبر 2022
تعیناتی فی الوقت روکی جائے، ورنہ قومی ادارے میں اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں، درخواست گزار (فوٹو فائل)

تعیناتی فی الوقت روکی جائے، ورنہ قومی ادارے میں اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں، درخواست گزار (فوٹو فائل)

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر جرمانہ عائد کردیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو آرمی چیف تعیناتی سے متعلق  شہری شبیر اسلم کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی فی الوقت روکی جائے، ورنہ قومی ادارے میں اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔

عدالت نے آرمی چیف کی تعیناتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ  ہمارا کام چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی روکنا یا تعینات کرنا نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔