جنوبی وزیرستان میں دھماکا، سات سالہ بچہ شہید اور ایک زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 24 نومبر 2022
دھماکا انگوراڈا بارڈر پر تعینات پرائیوٹ لیڈی سرچر کے گھر کے باہر ہوا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان عتیق وزیر (فوٹو: فائل)

دھماکا انگوراڈا بارڈر پر تعینات پرائیوٹ لیڈی سرچر کے گھر کے باہر ہوا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان عتیق وزیر (فوٹو: فائل)

ڈی آئی خان: وزیرستان میں انگور اڈہ کے مقام پر دھماکا ہوا ہے جس میں سات سالہ بچہ شہید اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا لوئر وزیرستان تحصیل برمل کے علاقہ انگوراڈہ بمقام پینځ گینہ میں ہوا۔ ڈی آئی خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان عتیق وزیر نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا آئی ای ڈی کا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی عتیق وزیر کے مطابق دھماکا انگوراڈا بارڈر پر تعینات پرائیوٹ لیڈی سرچر کے گھر کے باہر ہوا، جب خاتون اور ان کے والد ڈیوٹی سے واپس گھر جارہے تھے تو گھر کے باہر دھماکا ہوا اس وقت بچے گھر کے باہر تھے جس میں سات سالہ ایک بچہ شہید ہوگیا جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔