مکہ، مدینہ اور دیگرشہروں میں نماز استسقا کے بعد ابر رحمت برس پڑا

ویب ڈیسک  جمعرات 24 نومبر 2022
پانی جمع ہونے کے بعد مکہ جدہ ہائے وے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا:فوٹو:فائل

پانی جمع ہونے کے بعد مکہ جدہ ہائے وے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا:فوٹو:فائل

مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور دیگر شہروں میں نماز استسقا کے بعد ابر رحمت برس پڑا۔

سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت دیگر شہروں میں موسلا دھاربارش ہوئی۔ پانی جمع ہونے کے باعث مکہ ۔ جدہ ہائے وے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

جدہ میں طوفانی بارش کے بعد تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ  کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں زائرین اورعام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ جدہ ائیرپورٹ پر آنے سے قبل متعلقہ ائیرلائن سے فلائٹ کا اسٹیٹس معلوم کریں۔

مزید پڑھیں: بارش کے لیے حرمین شریفین میں نماز استسقا ادا

 

شدید بارش کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے اور متعدد پروازیں منسوخ کی  گئیں یا روانگی اور آمد میں تاخیر ہوئی۔کچھ روز قبل خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر سعودی عرب میں بارش کے لیے نماز استسقا ادا کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔