ملتان : خاتون کو تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 24 نومبر 2022
ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد (فوٹو : ایف آئی اے)

ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد (فوٹو : ایف آئی اے)

ملتان: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سائبر کرائم سرکل ملتان نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم افتخار مرتضٰی کو بہاولپور سے گرفتار کرلیا۔ ملزم شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا۔

یہ پڑھیں : خاتون کو قابل اعتراض تصاویر سے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق ملزم شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کررہا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزم کے زیر استعمال موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے ارسال کردیا گیا ہے، ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔