سنیل شیٹھی کی بیٹی سے بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی شادی طے ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعرات 24 نومبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 ممبئی: بھارتی کرکٹر کنانول لوکیش (کے ایل) راہول اور معروف اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی رواں برس کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

سنیل شیٹھی نے ایک بھارتی نیوز پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہول کی شادی کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی اداکار نے مزید بتایا کہ وہ شادی کے لیے مناسب تاریخ کا انتخاب کر رہے ہیں، اتھیا شیٹھی اور راہول کی رضامندی کے بعد ہی سارے معاملات طے پائیں گے۔

میڈیا کی کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ راہول اور اتھیا رواں برس دسمبر کے آخر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شادی کی تقریب کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹھی کے بنگلے ’جہان‘ پر منعقد کی جائے گی تاہم ان خبروں کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔

بھارتی اداکارہ اتھیار شیٹھی اور بھارتی کرکٹ اوپنر کے ایل راہول گزشتہ 3 سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تاہم انہوں نے اپنے تعلق کو میڈیا سے پوشیدہ رکھا تھا لیکن اتھیا شیٹھی کے بھائی آہن شیٹھی کی پہلی فلم کی خصوصی اسکرینگ پر اتھیا شیٹھی اور راہول پہلی بار میڈیا پر ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔