- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
دنیا کی دوسری بڑی گولڈ فِش پکڑی گئی، وزن 30 کلوگرام
لندن: چھوٹے مچھلی گھروں میں خوشنما گولڈ فِش بھلی لگتی ہے اور اب برطانیہ میں اب تک سب سے وزنی گولڈ فِش پکڑی گئی ہے جس کا وزن لگ بھگ 67 پاؤنڈ چار اونس یا 30 کلوگرام ہے۔
بلیو واٹر لیکس کےمطابق یہ ایک انوکھا واقعہ ہے جس میں دوسری بڑی گولڈفِش گرفت میں آئی ہے۔ شوخ نارنجی رنگ کی اس مچھلی کو’کیرٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ تین نومبر کو یہ مچھلی ایک برطانوی فشنگ کھلاڑی اینڈی ہیکٹ نے پکڑی تھی لیکن اس نے اتنی قوت لگائی کہ اسے قابو کرنے میں 25 منٹ کا عرصہ لگا۔
اینڈی کے مطابق یہ اپنی بڑی جسامت کی وجہ سے پانی کے اندر بھی واضح اور بڑی دکھائی دے رہی تھی۔ تاہم اب تک اس مچھلی کی نہ پکڑے جانے کی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی۔ واضح رہے کہ بلیوواٹرلیکس تنظیم مچھلیاں پکڑنے والوں کو خاص مقامات دیتی ہے جہاں وہ اپنا شوق پورا کرسکتے ہیں تاہم ایک شرط ہوتی ہے کہ مچھلی 50 پاؤنڈ کے لگ بھگ وزنی ہو لیکن بسا اوقات 90 پاؤنڈ تک کی مخلوق بھی گرفت میں آجاتی ہے۔
تاہم مچھلی پکڑنے اور اس کا وزن کرنے کے بعد دوبارہ اسے پانی میں چھوڑدیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔