بھارتی جنرل کا بیان مکروہ جنگی عزائم کا ثبوت، خالد خورشید

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 25 نومبر 2022
گلگت بلتستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو عوام فوراً سری نگر داخل ہو جائیں گے ۔ فوٹو : فائل

گلگت بلتستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو عوام فوراً سری نگر داخل ہو جائیں گے ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  بھارتی آرمی جنرل کی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان پر حملہ کے حوالے سے مضحکہ خیر بیان پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا سخت رد عمل، بھارتی آرمی جنرل کا بیان انڈیا کے مکروہ جنگی عزائم کا واضح ثبوت ہے۔

بھارت نے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاک فوج کے شانہ بشانہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے لوگ اپنے آباؤ اجداد کی تاریخ دہراتے ہوئے سری نگر میں داخل ہونے میں دیر نہیں کریں گے۔

بھارتی آرمی جنرل کی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان پر حملہ کے حوالے سے مضحکہ خیز بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت خالد خورشید نے انتباہ کیا ہے کہ بھارت نے عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمیشہ جارحیت میں پہل کی اور بھارتی مقبوضہ وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کرتے ہوئے کروڑوں کشمیری بہن بھائیوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے، ایک بار پھر بھارت اپنا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کر رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔