فیفا ورلڈکپ؛ برازیل کا ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز

ویب ڈیسک  جمعـء 25 نومبر 2022
برازیل نے سربیا کو 0-2 سے شکست دیدی (فوٹو: ٹوئٹر)

برازیل نے سربیا کو 0-2 سے شکست دیدی (فوٹو: ٹوئٹر)

دوحا: فیفا ورلڈکپ میں گروپ جی کے میچ میں سابق عالمی چیپمیئن برازیل نے سربیا کو 0-2 سے شکست دیدی۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف تک دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کیے تاہم گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔

دوسرے ہاف کے آغاز سے برازیل نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے رچرلیسن نے پہلا گول 62 ویں منٹ میں اسکور کیا جبکہ 11 منٹ بعد دوبارہ گول کرکے ٹیم کو 0-2 کی سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

مزید پڑھیں: رونالڈو نے منفرد ورلڈکپ ریکارڈ میں لیونل میسی کو جوائن کرلیا

میچ میں برازیل کو کئی یقینی گولز کرنے کے مواقع ملے تاہم وہ گولز اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

قبل ازیں گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے 3 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا آغاز جیت سے کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔