فنکاروں کی اینکر’’ ایکسپریس نیوز ‘‘رضا رومی پر حملے کی مذمت

شوبز رپورٹر  اتوار 30 مارچ 2014
’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ دیانتداری سے مسائل کواجاگرکررہاہے،شوبزحلقے۔ فوٹو:فائل

’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ دیانتداری سے مسائل کواجاگرکررہاہے،شوبزحلقے۔ فوٹو:فائل

لاہور:  ’ایکسپریس میڈیا گروپ ‘ کے دفاترپرحملے کے بعد ایکسپریس نیوز کے اینکر رضا رومی پرہونیوالے قاتلانہ حملے کی شوبزکے سنجیدہ حلقوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے لوگوں کوجانی ومالی تحفظ کی فراہمی کے دعوے کورد قراردیدیا ہے۔

ملک بھر میں شوبزکے سنجیدہ حلقوں نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ نہایت دیانتداری سے لوگوں کے مسائل کو اجاگر کر رہا ہے۔ سنجیدہ موضوعات ہوں یا تفریح کے لمحات ایکسپریس کے دلچسپ پروگرام ، ٹاک شوز اورپیش کیے جانے والے ڈرامے ناظرین کی توجہ کامرکز رہتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کی نشریات پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے بیشترممالک میں دیکھی جاتی ہیں ۔ بلکہ لوگ باخبر رہنے کے لیے اب صرف ایکسپریس میڈیاگروپ کے اخبارات اور چینلز کوہی ترجیح دیتے ہیں۔

گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران ایکسپریس نیوز کے دفاترکونشانہ بنایا گیا ہے۔ کراچی میں ایکسپریس کے ساتھیوں کو شہیدکیا گیااورلاہورمیں بھی اسی طرح کاایک واقعہ رونما ہوا۔ جس میں اینکرپرسن رضارومی کا ڈرائیور ماراگیا۔ لیکن حکومت نے اس پرکوئی ایکشن نہیں لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔