لاہور میں گھر کے سامنے واردات، شہری سے ساڑھے 4لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 25 نومبر 2022
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 لاہور: نشتر کالونی کے علاقے میں بینک سے رقم نکلوانے والے شہری سے ڈاکو 4لاکھ 50ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی جس میں دونوں ڈاکوؤں کے چہروں کو واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

نشترکالونی کا رہائشی آصف بینک سے 4لاکھ 50 ہزار روپے لے کر نکلا تو موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے آصف کا بینک سے تعاقب شروع کر دیا۔ ڈاکوؤں نے واردات کے لیے بغیر نمبر پلیٹ کے موٹرسائیکل استعمال کی۔

فوٹیج بھی دیکھا گیا کہ ایک ڈاکو موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا جبکہ دوسرے نے پسٹل نکال کر پیسوں سے بھرا شاپر چھینا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔