اشتعال انگیز تقریر کیس؛ کیپٹن (ر) صفدر  کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

ویب ڈیسک  جمعـء 25 نومبر 2022
گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر کیپٹن (ر) صفدر کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے  (فوٹو فائل)

گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر کیپٹن (ر) صفدر کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے (فوٹو فائل)

 لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر ضلع کچہری میں پیش ہوئے جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے اشتعال انگیز تقاریر کے کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر کیپٹن (ر) صفدر کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: اشتعال انگیز تقاریر کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف تھانہ اسلام پورہ پولیس نے چالان جمع کروا رکھا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مزید کارروائی 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔

بعد ازاں عدالت کےباہر   کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پاکستان واپس  آئیں گے۔ میری خواہش ہے کہ نواز شریف کو  25 دسمبر کو جاتی عمرہ پر سالگرہ کی مبارکباد دوں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مزید بہتری آرہی ہے اور مزید اچھے دن آئیں گے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاؤں پکڑ لیتا ہے ۔ 2013ء میں دھرنے میں چینی صدر نے پاکستان آنا تھا اس وقت بھی سازش کی گئی۔ اب بھی عمران خان اسی نوعیت پر چل رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔