سات سالہ بچے کا اغوا اور قتل؛ ملزم کو 2مرتبہ پھانسی کی سزا کا حکم

کورٹ رپورٹر  جمعـء 25 نومبر 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 7 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم رضوان اللہ کو 2 مرتبہ پھانسی کی سزا کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ملزم کو بچے کے اغواء کے جرم میں عمر قید کی سزا بھی سنائی ہے جبکہ ملزم پر 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی رقم ملزم مقتول بچے کے ورثاء کو ادا کرے گا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے بلال کالونی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 7 سالہ بچے کو اغواء کرلیا تھا، بچے کے اغواء کا مقدمہ 13 جولائی 2020 کو بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ اغواء کے 20 روز بعد بچے کی لاش کورنگی ندی سے ملی تھی، ملزم مقتول بچے کا رشتے دار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔