- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا وفاقی حکومت کا حکم بحال
لاہور: فیڈرل سروس ٹریبونل نے وفاقی حکومت کی اپیل کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو کام سے روکنے کا وفاقی حکومت کا حکم بحال کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل سروس ٹریبونل کے قائم مقام چیئرمین رانا زاہد محمود اور ممبر جاوید غنی نے وفاقی حکومت کی اپیل پر تحریری حکم جاری کیا، جس میں سی سی پی او لاہور کو بحال کرنے کا 10 نومبر کا فیصلہ معطل کردیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی غلام محمود ڈوگر کو آئی جی بنانے کی سفارش
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر غلام محمود ڈوگر کی اپیل قبل ازوقت تھی تو معطلی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کیوں روکا گیا ؟ٹربیونل کے بینچ نمبر 3 نے اس معاملے پر اپنا دائرہ اختیار کیسے استعمال کیا ؟ فیڈرل سروس ٹریبونل نے وفاقی حکومت کی اپیل پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا، جو چیئرمین کی سربراہی میں مزید سماعت 5 دسمبر کو کرے گا۔
مزید پڑھیں: سی سی پی او لاہور نے وفاق کی جانب سے معطلی ہائیکورٹ میں چیلنج کردی
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی 10 نومبر کی درخواست پر فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا سی سی پی او لاہور کی خدمات وفاق کو واپس دینے سے انکار
قبل ازیں اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے 5 نومبر کو سی سی پی او لاہور کو کام سے روک دیا تھا ۔ وفاقی حکومت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد احتجاج کے دوران گورنر ہاؤس کی سکیورٹی یقینی نہ بنانے پر 5 نومبر کو سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو معطل کیا تھا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔