مودی سرکار میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو5 بار’ اٹھک بیٹھک‘ کی سزا

ویب ڈیسک  جمعـء 25 نومبر 2022
ملزم نے بچی کو پولٹری فارم میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا:فوٹو:سوشل میڈیا

ملزم نے بچی کو پولٹری فارم میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا:فوٹو:سوشل میڈیا

نئی دہلی: بھارت میں پنچایت کے حکم پر 5 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کوپانچ مرتبہ ’اٹھک بیٹھک‘ کی سزا دی گئی۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں 5 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو ’اٹھک بیٹھک‘ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بہار ریاست کے ضلع نواڈا کے ایک گاؤں میں پنچایت نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کوپانچ بار ’ اٹھک بیٹھک‘ کی سزا سنائی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے بچی کو چاکلیٹ  دینے کا لالچ دے کر ایک پولٹری فارم میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

https://twitter.com/devanshu_mani/status/1596013357697765377?s=20&t=dzv12wg_I6XoRUNO46ECTg

بچی سے زیادتی کرنے والے کو لوگوں نے پکڑ کر پنچایت کے سامنے پیش کیا۔ پنچائیت میں شامل  گاؤں کے بڑوں نے فیصلہ کیا کہ ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا لیکن بچی کو غیر متعلقہ جگہ پر ساتھ لے جانے پر صرف پانچ مرتبہ اٹھک بیٹھک کی سزا سنا دی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین پنچایت کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا رہے ہیں اور کچھ نے اسے انصاف کا قتل قرار دیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔