نیب کی عثمان بزادر کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا

ویب ڈیسک  جمعـء 25 نومبر 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 لاہور: غیر قانونی شراب لائسنس کیس میں نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

نیب نے عثمان بزادر کی شراب لائسنس کیس میں عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر اپنا جواب احتساب عدالت لاہور میں جمع کروا دیا۔

جواب کے مطابق عثمان بزدار کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق شروع ہوئی اور انکوائری کے دوران نئی شکایت کی دوبارہ درخواست آئی، قانون کے مطابق تحقیقاتی ادارے کے پاس شکایت پر تفتیش کرنے کا اختیار ہے۔

عثمان بزدار کو بھی انکوائری میں طلبی کے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے اور عثمان بزدار نے درخواست ضمانت میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، عثمان بزدار پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن سے شراب لائسنس جاری کروانے پر دباؤ ڈالنے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 5دسمبر تک توسیع کر رکھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔