مسجد نبویﷺ کے صحن میں بچی کی پیدائش

ویب ڈیسک  جمعـء 25 نومبر 2022
خاتون کی حالت نازک ہونے پر طبی عملے نے زچگی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا:فوٹو:فائل

خاتون کی حالت نازک ہونے پر طبی عملے نے زچگی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا:فوٹو:فائل

مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے صحن میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہو گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے سعودی ہلال احمر اور حرم ایمبولینس سینٹر نے مسجد نبویﷺ کے صحن میں زچگی کا عمل شروع  کیا۔

موقع پر موجود ایک ڈاکٹر کی مدد سے بچے کی پیدائش کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔ والد نے اپنی نومولود بچی کا نام ’طیبہ‘ رکھ دیا۔

سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن علی الزہرانی کا کہنا تھا کہ ماں اور نومولود کو چیک اپ کے بعد باب جبریل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسز میں شامل تھا جن میں انتہائی طبی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے کیسز کو کامیابی سے نمٹانے کیلئے خصوصی میڈیکل مہارت درکار ہوتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔