ریلوے کی آمدن کے مقابلے میں اخراجات 50فیصد سے زائد

ویب ڈیسک  جمعـء 25 نومبر 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: پاکستان ریلوے کی آمدن کے مقابلے میں اس کے اخراجات 50 فیصد سے زائد نکلے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت ریلوے کی جانب سے تحریری جواب ایوان میں پیش کر دیا گیا۔ دستاویز کے مطابق اپریل اور اکتوبر کے دوران ریلوے خسارہ 35 ارب 31 کروڑ روپے رہا جبکہ ریلوے کی آمدن 33 ارب اور اخراجات 69 ارب روپے سے زائد رہے۔ ریلوے کے ایک لاکھ 25 ہزار پینشنرز کو سالانہ 75 ارب روپے سے زیادہ دیے جا رہے ہیں۔

ریل کی وقت کی پابندی 63 فیصد سے بڑھ کر 80 فیصد بہتری آئی ہے، بین الاقوامی معیار کی 230 تیز رفتار کوچز جلد ریلوے کی فلیٹ میں شامل ہوں گی۔

ریلوے نے 9 سالوں بعد اسلام آباد تہران استنبول کارگو ٹرین شروع کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔