کراچی میں جنونی عاشق نے لڑکی کو تیز دھار آلے کے وار سے زخمی کردیا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 25 نومبر 2022
(فوٹو:فائل)

(فوٹو:فائل)

 کراچی: شہر قائد کے علاقے پاپوش نگر میں ذاتی جھگڑے کی بنیاد پر نوجوان لڑکی کو چھریوں کے وار سے زخمی کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاپوش نگر میں نوجوان لڑکی تیز دھار آلے کے وار سے زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، جس نے بتایا کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کا نتیجہ ہے۔

ایس ایچ او پاپوش نگر انسپکٹر عنایت اللہ مروت نے بتایا کہ ابواب کو جسم کے مختلف حصوں پر تیز دھار آلے کے کٹ لگے ہیں جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہے ، ملزم اسامہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چھری برآمد کرلی گئی ہے، ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی جھگڑے کا نتیجہ ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اسامہ نے محبت میں ناکامی پر لڑکی سے انتقام لینے کیلیے اُس پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا، چہرے، ہاتھ اور پیروں پر وار کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔