آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان ٹیم تیسرا میچ بھی ہارگئی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 30 مارچ 2014
آسٹریلیا کے 185رنز کے جواب میں گرین شرٹس 9 وکٹ پر91رنز بناپائیں، فوٹو: رائٹرز/فائل

آسٹریلیا کے 185رنز کے جواب میں گرین شرٹس 9 وکٹ پر91رنز بناپائیں، فوٹو: رائٹرز/فائل

سلہٹ: آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ بھی ہارگئی۔

آسٹریلیا نے اسے94رنز کے واضح مارجن سے شکست دی، ٹاس جیتنے والی فاتح ٹیم نے 2 وکٹ پر185رنز بنائے،ایلیسی ویلینی 90 پر ناقابل شکست رہیں، کپتان میگ لیننگ نے50 رنز بنائے، گرین شرٹس جوابی اننگزمیں9 وکٹ پر91رنز بناپائیں،بسمہٰ معروف 28 اور جویریہ خان27 کے درمیان پہلی وکٹ کیلیے57 رنزکی شراکت ہوئی۔

ان دونوں کے میدان بدر ہونے کے بعد دیگر کوئی بھی پلیئر انفرادی اسکور کو دہرے ہندسے میں نہیں پہنچا سکی، سارہ کوئٹ اور الیسی پیری نے 3،3  جبکہ جیس جوناسین نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین چلتاکیا۔دن کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو 86رنز سے مات دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان برقرار رکھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔