آصف زرداری کا پنجاب میں متحرک ہونے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 25 نومبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب کے دارالحکومت میں سیاسی ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا پلان تیار بنالیا، شریک چیئرمین پیپلز پارٹی پنجاب کے دارالحکومت میں سیاسی ڈیرے ڈالیں گے۔

آصف علی زرداری کا لاہور میں قیام کا مقصد آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو پنجاب میں مضبوط کرنا ہے، اسی سلسلے میں وہ لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس دورے کے دوران سابق صدر لاہور سمیت پنجاب بھر میں متوقع امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دیں گے جب کہ عام انتخابات میں حکمت عملی کے حوالے سے اتحادیوں سے مشاورت بھی کریں گئے۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے دورے سے لاہور واپس آئیں گے جہاں اُن کی سابق صدر سے ملاقات شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔