پی ٹی آئی مارچ؛ راولپنڈی-اسلام آباد میں میڑو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 25 نومبر 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مارچ کے پیش نظر راولپنڈی-اسلام آباد میں ہفتے کو میٹرو بس آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

red bus

اس سے قبل پی ٹی آئی مارچ کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے 5 اہم مقامات کو آج سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق 25 نومبر سے ہی فیض آباد، کورال چوک ،چھبیس نمبر چونگی، بے نظیر چوک سے داخلی راستے بند رکھنے سمیت فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پربھاری نفری بھی تعینات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔