قومی کرکٹرز سلیکشن کمیٹی میں محمد یوسف کی شمولیت کی اطلاعات پر ناخوش

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 30 مارچ 2014
ٹیم کے سینیئر ارکان نے چیئرمین بورڈ  کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔فوٹو: فائل

ٹیم کے سینیئر ارکان نے چیئرمین بورڈ کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔فوٹو: فائل

کراچی: ڈھاکا میں موجود پاکستانی کرکٹرز نے سلیکشن کمیٹی میں محمد یوسف کو شامل کرنے کی اطلاعات پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق ٹیسٹ اسٹار ٹیلی ویژن پر اپنے تبصروں میں موجودہ ٹیم کے تقریبا تمام ہی پلیئرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں، خصوصا شاہد آفریدی ان کے زیرعتاب آتے رہے،اب ان کے قومی سلیکٹر بننے کی اطلاع سے کھلاڑی خوش نہیں ہیں، ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹیم نے چیئرمین بورڈ نجم سیٹھی کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔