- بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار
- 500 واں ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ میں شعیب کو گارڈ آف آنر پیش
- برطانیہ میں ماؤں سے بچوں میں ہیپاٹئٹس کی منتقلی میں اہم پیشرفت
- نیویارک میں گڑھا تین افراد کو نگل گیا جنہیں بمشکل بچالیا گیا
- ایلون مسک کا تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان
- ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس پاکستانی معیشت میں اہم
- جنوری 2023، سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ
- کاغذ 200 فیصد مہنگا، درسی کتب، اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھ گئیں
- کراچی کی 2 لاکھ 16 ہزار بجلی کی تنصیبات کو محفوظ بنایا، چیئرمین نیپرا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
- کراچی میں ڈاکوؤں راج، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال میں اب تک 16 جاں بحق
- خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف
- قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
- مودی کا جنگی جنون؛ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے
- سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ، کراچی چڑیا گھر شہریوں کیلیے بند
- سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ؛ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک
- ٹانڈہ ڈیم میں کشتی حادثہ؛ لاپتا آخری طالبعلم کی نعش بھی نکال لی گئی
روس اور یوکرین سے گندم کی درآمد پرطیب اردوان کا کردار قابل ستائش ہے، وزیر اعظم

فوٹو ایکسپریس نیوز
انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین سے گندم برآمد کرنے کے معاہدے پر ترکیہ کے صدر کا کردار قابل ستائش ہے۔
پی این ایس جہاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد ترک صدر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ کا دوسرا دورہ کر کے خوش ہوں، پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں، آج ہمارے تاریخی تعلقات کا ایک عظیم دن ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت اور تمام عالمی فورمز پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج متعدد تنازعات کا سامنا ہے، اگر امن سے رہنا ہے تو جنگ کیلیے تیار رہنا ہوگا‘۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ روس یوکرین گندم برآمد معاہدے پر ترکیہ کے صدر کا کردار قابل ستائش ہے۔
Prime Minister Shehbaz Sharif and Turkish President Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) at the splendid launching ceremony for the third of the four Milgem Corvette ships for the Pakistan Navy, PNS Khaibar, at the Istanbul Shipyard.#PMShehbazinTurkey pic.twitter.com/oA06USt1Ei
— PML(N) (@pmln_org) November 25, 2022
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سستے اور قابل تجدید توانائی ذرائع کیلیے اقدامات کررہا ہے، پاکستان اور ترکیہ کو قابل تجدید توانائی کے حصول کیلیے مل کر کام کرنا ہوگا، دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی توانائی کی قلت کا سامنا ہے۔
وزیراعظم کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیراعظم نے پیش کش کی کہ رجب طیب اردوان، آئیے ہمارا ساتھ دیں کہ ہم کاربن کے اخراج کو کم کریں،پاکستان اور ترکیہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلیے ملکر کام کرسکتے ہیں۔
’رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ جدید فلاحی ریاست بن چکا‘
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دور اندیش رہنما ہیں، جن کی قیادت میں ترکیہ جدید فلاحی ریاست بن چکا ہے اور آج ترکیہ کے دور دراز علاقوں تک تمام بنیادی سہولیات میسر ہیں۔
’پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے متحد ہیں، رجب طیب اردوان
دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ہم نے سیلاب متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی، پاک ترک ملجم منصوبے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ دو طرفہ دفاعی تعلقات باہمی تعلقات کا بنیادی ستون ہے، پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے متحد ہیں، دہشت گردوں کی خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر گامزن ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔