شہریوں کی چھنی موٹرسائیکلیں لاہور پولیس کے زیراستعمال ہونے کا انکشاف

سید مشرف شاہ  جمعـء 25 نومبر 2022
ای چالان میں پولیس اہلکاروں کو موٹرسائیکل چلاتےدیکھا جا سکتا ہے
فوٹو: ایکسپریس

ای چالان میں پولیس اہلکاروں کو موٹرسائیکل چلاتےدیکھا جا سکتا ہے فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: پولیس کے اہلکاروں کا شہریوں سے دوران ڈکیتی چھینی گئی موٹرسائیکلیں چلانے کا انکشاف پوا ہے۔

شہری کو 3 سال بعد ایک چالان موصول ہوا جس میں موٹرسائیکل پولیس اہلکار استعمال کر رہے تھے، متاثرہ شہری نے عدالت سے رجوع کیا تو  گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹرسائیکل کا 3 سال بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔

challan-1

 

ای چالان کی تصویر میں 2 پولیس اہلکاروں کو موٹرسائیکل چلاتے دیکھا جا سکتا ہے،مقدمہ درج ہونے کے بعد بھی نہ تو پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی نہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔