دھونی قسمت کے دھنی، 16انٹرنیشنل میچز میں صرف ایک بار ہی ٹاس ہارے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 30 مارچ 2014
مہندر سنگھ دھونی کو بھارت کا کامیاب ترین قائد مانا جاتا ہے۔  فوٹو: فائل

مہندر سنگھ دھونی کو بھارت کا کامیاب ترین قائد مانا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

میر پور: مہندرا سنگھ دھونی قسمت کے دھنی ہیں، بھارتی کپتان گزشتہ 16انٹرنیشنل میچز میں صرف ایک بار ٹاس ہارے، وہ مقابلہ بھی بارش کی نذر ہوگیا۔ دوسری طرف بدقسمتی آسٹریلوی ٹیم کا تعاقب کرتی رہی ہے۔

کینگروز نے ایشیا میں جس ٹوئنٹی 20میچ میں بھی 175سے زائد مجموعہ ترتیب دیا شکست مقدر بن گئی، دریں اثنا اتوار کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کی صورت میں ڈیوڈ وارنر مختصر فارمیٹ کے میچز کی ففٹی مکمل کرنے والے پہلے آسٹریلوی کرکٹر بن جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔