- بنگلہ دیش نے بولنگ کوچ ایلن ڈونلڈ کے معاہدے میں توسیع کردی
- پی ایس ایل؛ اوپنرز چھکے چھڑانے کیلیے بے تاب
- پرتھ پاکستان کی ٹیسٹ میں میزبانی کیلیے مچلنے لگا
- کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کیلیے میدان سج گیا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
- بین الاقوامی عدالت بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی پر جواب مانگے، اہلیہ یاسین ملک
- فضائی آلودگی اور ڈپریشن کے خطرات میں اضافے کے درمیان تعلق کا انکشاف
- خونی برف جو چڑیا گھر کے درندوں کو گرمی میں مطمئن رکھتی ہے
- چیونٹیاں کینسر کی شناخت کر سکتی ہیں
- یوم یکجتہی کشمیر؛ روایتی احتجاج کب تک؟
- پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
- ہٹیاں بالا میں آتشزدگی کے باعث 6 رہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر خاکستر
- لاہور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق
- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس؛ پاکستان میں ایشیاکپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
پنڈی اجتماع میں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، پی ٹی آئی

فوٹو فائل
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ تھریٹس سے آگاہ کیا گیا اگر عمران خان یا پنڈی اجتماع میں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ہوں گے۔
راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے سلسلے میں جلسے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ آزادی کیمپ میں موجود ہوں، یہاں ابھی سے ماحول بن چکا ہے۔ گلگت، بلوچستان سندھ سے قافلے چل چکے ہیں جنوبی اضلاع سے قافلے بھی صبح تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی کی تاریخ میں ایسا بڑا بڑا اجتماع ہونے جارہا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، کل پنڈی جلسہ ملتوی کردیں، وزیر داخلہ
اسد عمر کا کہنا تھا کہ خیمہ بستی میں تیس ہزار افراد کے لیے گنجائش ہے، لوگ دیکھ رہے ہیں کہ ان کا کپتان عمران خان ان کے لئے جدوجہد کر رہا ہے عمرن خان اپنے اوپر قاتلانہ حملے کے باوجود کھڑا ہے ڈاکٹروں نے بھی منع کیا ہم نے بھی منع کیا اور ویڈیو خطاب کی تجویز دی لیکن عمران خان نے کہا کہ اپنے لوگوں کے پاس خود جاؤں گا نہ جھکوں گا نہ ڈروں گا۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک ایک نئی منزل تک پہنچے گے اور عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان خود کریں گے۔
پنجاب میں حکومت ہونے کے باوجود راولپنڈی میں اسٹیج لگانے کی جگہ بار بار تبدیل ہونے کے سوال پر اسد عمر کا کہنا تھاکہ دیکھ لیں ملک کا نظام کیسا ہے، ابھی تک ایف آئی آر نہیں کٹ رہی لیکن اسٹیج لگنے کا مسئلہ نہیں وہ جگہ نا سہی دوسری سہی لیکن اس سب میں یہ لوگ خود بے نقاب ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مارچ، راولپنڈی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
ایک اور سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ واضح ہے اس کی زمہ دار وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان ہوں گے جو خود کہتے ہیں کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے لیکن اسلام آباد میں ہیلی کاپٹر اترنے کی اجازت تک نہیں دے رہے۔
عمران خان کی سیکیورٹی وزیر داخلہ اور حکومت کی ذمہ داری ہے، فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرکے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاطت کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے اور باقی سارا فریم ورک مذاکرات کے زریعے بیٹھ کر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ الیکشن کے لیے تیار نہیں تو پھر مذاکرات کیا کرنے ہیں، عمران خان کا پلاسٹر اتار دیا گیا ہے، اب ایک پلاسٹک کا پلاسٹر لگایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی مارچ میں 7 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اگلا لائحہ عمل پنڈی پہنچ کر بتایا جائے گا، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں اگر حکومت جلد الیکشن کے لیے تیار ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔