- منصور رانا نے پاکستان شاہینز کے ساتھ مینیجر بننے سے معذرت کرلی
- پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں میں جھڑپیں
- پنڈی میں طالبعلم کا اغوا اور قتل، پولیس مقابلے میں اغوا کار بچے کا ٹیچر ہلاک
- لاہور؛ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق ایس پی جاں بحق
- وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس، نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک
- پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ ٹکٹ کب کہاں اور کس قیمت پر ملیں گے؟
- بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا، درخواست سماعت کیلیے مقرر
- مودی کی ڈگری دکھانے کے مطالبے پر وزیراعلیٰ دہلی پر جرمانہ عائد
- پنجاب حکومت نے آٹا تقسیم کے دوران 20 ہلاکتوں کا دعویٰ مسترد کردیا
- ’’خصوصی سلوک‘‘ نہیں چاہتا! ٹیم میں موقع دیا جائے، احمد شہزاد کا مطالبہ
- بھگدڑ سے ہلاکتیں؛ فیکٹری مالک سمیت 8 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- ایک اور غیر ملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلیے آپریشن شروع کرنے کا اعلان
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
- بھارت میں انتہائی مطلوب سکھ رہنما نے نامعلوم مقام سے ویڈیو پیغام جاری کردیا
- مارچ میں افراط زر کی شرح 35.4 فیصد کی بلند ترین سطح پر آگئی
- نئی قومی اسپورٹس پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری، فیڈریشنز پر نئی پابندیاں
- لاہور؛ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، لڑکی بازیاب
- کوئٹہ: رمضان المبارک کے دوران مسالہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
- شاداب کو بابراعظم کے نائب سے ہٹائے جانے کا امکان
- بلوچستان کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، 3 بچے جاں بحق
نیٹو کا روس کے خلاف جنگ میں آخری وقت تک یوکرین کی مدد کرنے کا عزم

نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ یوکرین کی سفارتی حمایت جاری رکھیں، فوٹو: فائل
برسلز: نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ روسی جارحیت سے اپنے دفاع میں یوکرین کو جتنا بھی وقت لگے، ہم مدد کرتے رہیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مغربی ممالک کے عسکری اتحاد کی 30 رکن ممالک یوکرین کو ایندھن، جنریٹرز، طبی سامان، سرمائی سازوسامان اور ڈرون جیمنگ ڈیوائسز سمیت غیر معمولی اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔
نیٹو کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ بھی یوکرین کی سفارتی حمایت کو جاری رکھیں گے اور رومانیہ میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں کچھ مزید مطالبات بھی رکھوں گا۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے اُن غیر نیٹو ممالک پر زور دیا ہے جو انفرادی طور پر یا گروہی طور پر یوکرین کی مدد کرنا چاہتے ہیں کہ یوکرین کو فضائی دفاعی نظام اور دیگر ہتھیار فراہمی کوشش کرتے رہیں کیوں کہ بطور تنظیم نیٹو اسلحہ فراہم نہیں کرسکتا۔
جنرل سیکرٹری جینز اسٹولٹن برگ نے روس سے جنگ کے خاتمے تک یوکرین کی مدد کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے شکار ملک یوکرین کی مسلح افواج کو مغربی معیار کے مطابق جدید فوج میں تبدیل کرنے میں مدد کریں گے۔
خیال رہے کہ رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں 29 اور 30 نومبر کو ہونے والا نیٹو اجلاس اس وعدے کے تقریباً 15 سال بعد منعقد ہو رہا ہے کہ یوکرین اور جارجیا ایک دن نیٹو میں شامل ہوں گے اور اسی پر اعتراض کرتے ہوئے روس نے یوکرین پر حملہ کیا ہے۔
اس اجلاس میں بوسنیا، جارجیا اور مالڈووا کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے جن کے بارے میں نیٹو کا مؤقف ہے کہ وہ روس کے دباؤ میں آ رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔