فیفا ورلڈکپ؛ سینیگال نے قطر کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی

ویب ڈیسک  جمعـء 25 نومبر 2022
(تصویر: ٹوئٹر)

(تصویر: ٹوئٹر)

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں میزبان قطر کو اپنے دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔

الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 18 ویں میچ میں سینیگال نے قطر کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

سینیگال کی جانب سے بُولایے ڈیا نے پہلے ہاف کے 41 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 48 ویں منٹ میں فامارا ڈائڈہیو نے دُگنا کر دیا۔

قطر کے محمد منتاری نے 78 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے برتری کو کم کیا لیکن 84 ویں منٹ میں بامبا ڈیئنگ نے تیسرا گول اسکور کر کے فتح کو یقینی بنا دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔