حکومت بلوچستان کیلیے خصوصی گیس ٹیرف کا اعلان کردے، عبدالقدوس بزنجو

ویب ڈیسک  جمعـء 25 نومبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفاقی حکومت صوبے کیلیے خصوصی گیس ٹیرف متعارف کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں انہوں نے بلوچستان کی احساس محرومی کو ختم کرنے اوردوسرے صوبوں کے برابر لانے کے وفاقی حکومت کے عزم کو سراہا ہے۔

مراسلے میں عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ سوئی فیلڈ سے گیس کی کم قیمت کے نتیجے میں گیس کی وزنی اوسط لاگت میں کمی آئی ہے، وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن بلوچستان کے لئے خصوصی گیس ٹیرف متعارف کرائے۔

انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے لیے صرف ایک تہائی گیس مختص کی جاتی ہے، جس کو بڑھانا ضروری ہے تاکہ مقامی افراد کی احساس محرومی کو دور کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔