محکمہ تعلیم سندھ کے 2 ہزار سے زائد اساتذہ کی تنخواہیں فوری بند کرنے کا فیصلہ

عائشہ خان  جمعـء 25 نومبر 2022
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے 2 ہزار سے زائد اساتذہ کی تنخواہیں فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ نےگھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اکائونٹنٹ جنرل کو خط لکھ دیا  جس میں صوبے بھر کے 2ہزار 19 ملازمین کی فوری تنخواہیں روکنے کا کہا ہے۔

سیکریٹری تعلیم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کریں گے۔

فارغ ہونے ولے ملازمین میں کراچی کے 144، حیدرآباد کے132،میرپور خاص کے114،قمبر شہداد کوٹ کے464، جیکب آباد کے190، دادوکے 102،بےنظیرآباد کے 182، شکارپور کے128، نوشہروفیروزکے 89،  لاڑکانہ کے 155 اور سانگھڑ کے 28 اساتذہ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔