روحانی دوست

صائم المصطفیٰ صائم  اتوار 27 نومبر 2022
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ ۔  فوٹو : فائل

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ ۔ فوٹو : فائل

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد۔”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ) ، 2 کے حروف (ب،ک،ر) ، 3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت) ، 5 کے حروف(ہ،ن،ث) ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ) ، 8 کے حروف (ح،ف،ض) ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 )
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
28 نومبر تا 4 دسمبر 2022
پیر 28 نومبر 2022
آج کا حاکم عدد 2 ہے۔ آج کے دن 1,2اور8 کے اعداد متحرک ہیں، دو کے ساتھ 8 کا عدد نامناسب اثرات رکھتا ہے۔ دل پر بوجھ محسوس ہوسکتا ہے۔ کسی وجہ کے بنا بھی ہوسکتا ہے۔ آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,3,4,5,8اور9 خصوصاً 4کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار یا نام کا پہلا حرف ت،د م ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں2,6 اور7 خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و یا س ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔

اسمِ اعظم ”یارحیم، یارحمٰن، یااللہ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 29 نومبر 2022
آج کا حاکم عدد1ہے۔ منگل اور 9 کا عدد آرمی اور سیکیوریٹی سے تعلق رکھتا ہے اور ایک کا عدد ایک نئی شروعات اور نئے باب سے تعلق رکھتا ہے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,4,5,6اور9 خصوصاً 5 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ یا ن ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3,7 اور8 خصوصاً 7 یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز یا ع ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذورسیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 30 نومبر 2022
آج کا حاکم عدد 7 ہے۔ ایک بہتر دن ہوسکتا ہے، ایسا کوئی واقعہ رونما ہوسکتا ہے جو مافوق الفطرت سمجھا جائے یعنی سمجھ سے بالا ہو۔3,4,5,7,8اور9 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح یا ف ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2اور6 خصوصاً 1 یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ا یا ی ہے تو آپ کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔

وظیفۂ خاص”یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ” 41 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 1دسمبر 2022
آج کا حاکم عدد 4 ہے۔ حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی کا امکان نظر آتا ہے کوئی وزیر اپنا تخت گنواسکتا ہے مذہب سے متعلقہ لوگ اور مقامات تنقید کہ زد میں آسکتے ہیں اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,3,6,7اور8 خصوصاً 2 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں4,5 اور9 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ یا ن ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔

وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس، یاوھابُ، یااللہ” 21 بار اول و آخر 11 بار درود شریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 2 دسمبر 2022
آج کا حاکم عدد8 ہے۔ کل کے دن کا تسلسل نظر آرہا ہے۔ کل کی خرابیاں آج انتہا پر ہوسکتی ہیں۔ مذہبی، فرقہ وارانہ معاملات ہوسکتے ہیں۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں2,3,4,6,7 اور8 خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 1,5 اور9 خصوصاً 1کا عدد یا پیدائشی دن اتوار یا جن کے نام کا پہلا حرف ا ، ی یا غ ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔

وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 3دسمبر 2022
آج کا حاکم عدد2 ہے۔ قدرے بہتر دن ہے۔ اگرچہ حساس افراد کے لیے اداسی اور پریشانی کا اندیشہ ہے لیکن کل سے بہتر دن ہوسکتا ہے۔اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں1,3,4,5,8اور9 خصوصاً 4 یا پیدائشی دن اتوار یا نام کا پہلا حرف ت،م کا د ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2,6 اور7 خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائشی دن پیر یا نام کا پہلا حرف ز یا ع ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔صدقہ: 80 یا800 روپے یاکالے رنگ کی چیزیں کالے چنے،کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔

وظیفۂ خاص”یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار4 دسمبر 2022
آج کا حاکم نمبر5 ہے۔ سفر اور رابطے کے لیے بہتر دن ہے۔ ممکن ہے کہ ایک اہم خبر سننے کو ملے، کوئی دوست بھی ملنے آسکتا ہے۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1,2,5,6,7اور9 خصوصاً1 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ا یا ج ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔

لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3,4اور8 خصوصاً 4 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ت،د اور م ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل،کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔

وظیفۂ خاص” یاحی، یاقیوم، یااللہ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔