- بین الاقوامی عدالت بھارت سے کشمیریوں کی نسل کشی پر جواب مانگے، اہلیہ یاسین ملک
- فضائی آلودگی اور ڈپریشن کے خطرات میں اضافے کے درمیان تعلق کا انکشاف
- خونی برف جو چڑیا گھر کے درندوں کو گرمی میں مطمئن رکھتی ہے
- چیونٹیاں کینسر کی شناخت کر سکتی ہیں
- یوم یکجتہی کشمیر؛ روایتی احتجاج کب تک؟
- پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
- ہٹیاں بالا میں آتشزدگی کے باعث 6 دو اور 3 منزلہ رہائشی مکانات جل کر مکمل خاکستر
- لاہور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق
- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس؛ پاکستان میں ایشیاکپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
اب کپڑے پر تانبے کی کڑھائی کرکے لباس سےبجلی بنائیں

امریکی سائنسدانوں نے خاص دھاگے کی ایمبرائیڈری سے بجلی بنانے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ فوٹو: نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی
نارتھ کیرولینا: ماہرین نے ایک خاص قسم کا دھاگہ بنایا ہے جسے کسی بھی عام لباس پر کاڑھ کر اس سے بجلی بنائی جاسکتی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس ایجاد سے کمرشل پیمانے پر بجلی بھرے لباس بنانا بہت آسان ہوجائے گا۔
یہ نئی ٹیکنالوجی نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی کے نائب پروفیسر رونگ یِن نے تانبے کے باریک تاروں کو پولی یوریتھین میں لپیٹ کر بنائی ہے۔ اس طرح ایک ٹرائبو الیکٹرک نینوجنریٹر دھاگہ بنایا گیا ہے۔ اس دھاگے کی کڑھائی کے لیے سوتی کپڑے پر ایک مصنوعی پالیمر پولی ٹیٹرافلوروایتھائلین (پی ٹی ایف ای) بچھایا جاتا ہے لیکن تانبے کے تار اوراس کے درمیان ایک معمولی جگہ چھوڑی جاتی ہے۔ آخر میں عام کپڑا اوپر رکھ دیا جاتا ہے۔
اب اس شرٹ یا پینٹ کو جب بھی پہن کر چلا جاتا ہے تو تار اور پی ٹی ایف ای ایک دوسرے سے جڑتے اور الگ ہوتے ہیں۔ ملنے کی صورت میں ان دونوں کے درمیان الیکٹران کا تبادلہ ہوتا ہے اور اسے ٹرائبو الیکٹرک اثر کہا جاتا ہے۔ عین اسی طریقے سے سردی میں ریشمی کپڑوں کی چڑچڑاہٹ پید اہوتی ہے جسے برقِ سکونی بھی کہا جاتا ہے۔ اس طرح کے برقی جنریٹر ٹرائبوالیکٹرک نینوجنریٹر کہا جاتا ہے۔
تجرباتی طور پر ڈینم کپڑے میں سی کر ہاتھ کہنی اور ٹخنے پر پہنایا گیا۔ تمام صورتوں میں اس ٹیکنالوجی سے بجلی بنی جس کی بدولت اسی عضو پر نظر رکھنے والے سینسر کو چلانے کے لیے بہت ثابت ہوئی۔ اسے جوتے کے تلے میں بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اس بجلی سے ایک طرح کے پیڈومیٹر(قدم پیما) کو بجلی دی جاسکتی ہے۔
دوسرے تجربے میں آستین پر کچھ نمبر کاڑھے گئے تو ہر نمبر کو دبانے سے بجلی بننے لگی۔ اس ٹیکنالوجی کا فائدہ یہ ہےکہ یہ بہت کم خرچ اور تیاری میں آسان ہے۔ یہاں تک کہ دھاگے کو براہِ راست کپڑے پر ڈال کر اسے سے کشیدہ کاری کی جاسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔