- پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
- ہٹیاں بالا میں آتشزدگی کے باعث 6 دو اور 3 منزلہ رہائشی مکانات جل کر مکمل خاکستر
- لاہور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق
- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
پولیو ویکسین اور حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم 28 نومبر سے شروع ہوگی

خیبر پختونخواہ کے علاوہ کسی صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،وزیر صحت ڈاکٹرعذرا فضل (فوٹو فائل)
کراچی: سندھ میں پولیو ویکسین اور حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم 28 نومبر سے شروع ہوگی۔
وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے انسداد پولیو مہم کے لیے ذیلی قومی حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے اجلاس ہوا، یہ مہم 28 نومبر سے 4 دسمبر 2022 تک چلائی جائے گی۔
یہ اجلاس ای او سی کراچی میں منعقد ہوا اور اس میں پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سراج سومرو، ای او سی کوآرڈینیٹر فیاض عباسی، ای پی آئی سندھ کے اراکین اور ہر ضلع کے ڈی سیز اور ڈی ایچ اوز نے آن لائن لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی،رواں سال کے پی کے میں پولیو کے 20 پولیو کیسز کی نشاندہی کی گئی جبکہ دیگر صوبوں سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ اگرچہ سندھ میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا لیکن ہمیں ماحولیاتی نمونے ملے ہیں اور اس کا مطلب ہے کہ ویکسی نیٹرز اور سپروائزرز کی کم کارکردگی کا کوئی مارجن نہیں ہونا چاہیے۔
سندھ میں وائلڈ پولیو کے تازہ ترین کیس کی نشاندہی 14 جولائی 2020 کو ہوئی تھی لیکن ملک میں وائلڈ پولیو کے تازہ ترین کیس کی شناخت کے پی میں 15 ستمبر 2022 کو ہوئی تھی، ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ (TAG) نے نئے ‘رسک کیٹیگریزیشن’ کے تحت پولیو کیسز کی حد بندی کی تجویز دی ہے جس میں مقامی رکاوٹین سمیت تعین کیا جائے گا کہ کہا اور کیسے کیسز پھیل رہے ہیں،علاقے میں کہاں پولیو کی ہسٹری موجود ہے جس کے تحت تمام افراد کو معمول کے مطابق حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں.
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پولیو سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے کام کی تعریف کی اور ٹیموں کی جانب سے کیے جانے والے سخت پروٹوکول کو سراہا تاکہ چھوٹ جانے والے بچوں کی تعداد میں مسلسل کمی کو یقینی بنایا جاسکے، نومبر 2022 میں ہونے والے ذیلی قومی حفاظتی ٹیکوں کے دنوں کے لیے خصوصی تحفظات ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔