فیفا ورلڈکپ؛ امریکا اور انگلینڈ کا میچ بغیر کسی گول کے برابر

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 نومبر 2022
دونوں ٹیموں کو کئی مواقع ملے تاہم کوئی بھی ٹیم گیند کو جال نہ پہنچا سکی (فوٹو: ٹوئٹر)

دونوں ٹیموں کو کئی مواقع ملے تاہم کوئی بھی ٹیم گیند کو جال نہ پہنچا سکی (فوٹو: ٹوئٹر)

دوحا: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں امریکا اور انگلینڈ کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔

البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں امریکا اور انگلیںڈ کے مابین میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا، دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

میچ میں دونوں ٹیموں کو کئی مواقع ملے تاہم کوئی بھی ٹیم گیند کو جال نہ پہنچا سکی، فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں انگلینڈ کی ٹیم آج تک امریکا کو شکست دینے میں ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ ایران نے ویلز کو شکست دیکر پہلی فتح سمیٹ لی

اس قبل نیدرلینڈ اور ایکواڈور کا میچ 1-1 سے برابر رہا تھا جبکہ ایران نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

دوسرے میچ میں میزبان قطر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہیں سینیگال کی ٹیم نے 1-3 سے شکست دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔