فیفا ورلڈکپ؛ برازیلین ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 نومبر 2022
کپتان نیمار اور بیک ڈینیلو سوئٹرزلینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے، ڈاکٹرز (فوٹو: ٹوئٹر)

کپتان نیمار اور بیک ڈینیلو سوئٹرزلینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے، ڈاکٹرز (فوٹو: ٹوئٹر)

دوحا: فیفا ورلڈکپ میں برازیل کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹار فٹبالر اور کپتان نیمار انجری کے باعث سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین ٹیم کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سربیا کے خلاف میچ کے دوران نیمار جونیئر کے ٹخنے میں انجری ہوئی تھی اور سوجن آگئی تھی جس کی تکلیف کے سبب وہ سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ بیک ڈینیلو اور نیمار دونوں کھلاڑی سوئس ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے سے محروم رہیں گے البتہ باقی مقابلوں کے لیے وقت پر صحت یاب ہونے کے مقصد سے علاج جاری رکھےہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ کیا نیمار پھر انجری کا شکار ہوگئے؟

قبل ازیں برازیل نے اپنے پہلے میچ میں سربیا کو 0-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا تھا۔

https://twitter.com/BrasilEdition/status/1596188091253153793

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔