جلسے کیلیے عمران خان کے طیارے کی نور خان ائیربیس پر لینڈنگ

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 نومبر 2022
(فوٹو : ٹویٹر)

(فوٹو : ٹویٹر)

 راولپنڈی: تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لیے پارٹی چیئرمین عمران خان کا طیارہ نورخان ایئربیس پر لینڈنگ کرگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی لاہور زمان پارک سے جلسے کے لیے راولپنڈی آمد کے معاملے میں عمران خان کا خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس پر اترچکا ہے۔ لاہور سے طیارے نے 2.10 منٹ پر ٹیک آف کیا تھا۔

عمران خان کے ساتھ ان کے بھتیجے احمد خان نیازی اور سینیٹر فیصل خان نیازی بھی ایئربیس پہنچے۔

یہ پڑھیں : سیاست میں آنے کے بعد سے جان کو خطرہ ہے اب مرنے کے خوف پر قابو پالیا، عمران خان

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئربیس پر ہیلی کاپٹر بھی موجود ہے، عمران خان اب نور خان ائیربیس پہنچنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پولیس کا عمران خان کو بلٹ پروف جیکٹ پہننے کا مشورہ

ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے لیے بارانی یونیورسٹی میں ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے، ائیربیس پر متبادل کے طور پر عمران خان کے لیے بلٹ پروف وہیکل بھی تیار رکھی گئی ہے۔

نور خان بیس سے عمران خان پیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ عمران خان کا ہیلی کاپٹر بارانی یونیورسٹی کے ہیلی پیڈ پرلینڈ کرے گا اور یونیورسٹی سے عمران خان بلٹ پروف گاڑی کے ذریعے پنڈال پہنچیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔