- پاک فضائیہ کے تربیتی مشاق طیارے کی مردان میں ہنگامی لینڈنگ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی، ٹی20 میں تیسری پوزیشن
- موجودہ اور پچھلی حکومت میں نیب ترامیم سے مستفید افراد کے نام سامنے آگئے
- شیخ رشید ایک روز کیلیے مری پولیس کے حوالے
- بلاول بھٹو کا آئی ایم ایف سے ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا مطالبہ
- پارلیمانی کمیٹی کا جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے ملازمین کی بحالی کا حکم
- انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
- طالبان حکومت کا افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ پر سخت سزاؤں کا اعلان
- پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں،یونیسیف
- آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کس مقام پر ہوگا؟ نام سامنے آگیا
- شاہین کپتان ہو! لاہور ہو تو ٹرافی اٹھانے کا مزہ ایسا کہیں نہیں، قلندرز ہیڈکوچ
- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
- عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
والد کا انتقال ہوا تو جنازے کے پیسے بھی نہیں تھے سلیم خان نے مدد کی، ساجد خان

ساجد خان بگ باس میں بطورِ امیدوار شرکت کر رہے ہیں(فائل فوٹو)
ممبئی: بالی ووڈ کے ڈائریکٹر اور بگ باس کے امیدوار ساجد خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کے والد کا انتقال ہوا تو آخری رسومات کے انتظامات سلمان خان کے والد سلیم خان نے کیے۔
بگ باس میں ایک لڑائی کے بعد جذباتی ہوکر بات کرتے ہوئے ساجد خان نے بتایا کہ میں ہمیشہ سے امیر نہیں تھا۔ ہدایتکار نے کہا ’14 سال کی عمر میں میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا، شراب پینے کی وجہ سے ان کا جگر پھٹ گیا تھا، میری آنکھوں کے سامنے ان کی ناک اور منہ سے خون نکلتے دیکھا پھر وہ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے‘۔
ساجد خان نے بتایا ’میں روتا ہوا کبھی ایک رشتہ دار کے گھر جاتا، کبھی دوسرے، کیونکہ آخری رسومات ادا کرنے کے لیے میرے پاس پیسے نہیں تھے، ایک رشتہ دار کے ہاں گیا تو میں نے اپنے کانوں سے سُنا،انہوں نے اپنے ملازم سے کہا اسے کہو میں گھر پر نہیں ہوں‘۔
ہدایتکارنے انکشاف کیا کہ ’اس وقت جنازے کے انتظامات سلمان کے والد سلیم انکل نے کیے اور جنازہ ہوجانے کے بعد انہوں نے میرے ہاتھ میں کچھ پیسے بھی دیے جن سے میں گھر کا راشن لے کر گیا اور بجلی کا بل ادا کیا‘۔
#ArchanaGautam this season will be known by her name 💯 only one who goes against #SajidKhan without being afraid of his position & power 👏🏻
Fabulous #ArchanaGuatam #BiggBoss16 pic.twitter.com/Nh0wPuCKXU— Aɱɾιƚα Aɾσɾα (@a46817283) November 22, 2022
یاد رہے کہ ساجد خان بگ باس میں بطورِ امیدوار شرکت کر رہے ہیں تاہم بھارت میں انہیں بگ باس کا حصہ بننے پر شدید تنقید کا سامنا ہے اورسب انہیں شو نے نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔