فاسٹ بولر محمد عامر ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے

ویب ڈیسک  ہفتہ 26 نومبر 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کو اجازت نامہ (این او سی) جاری کر دیا۔

فاسٹ بولر محمد عامر کو ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ کے لیے این اوسی جاری کیا گیا ہے۔

محمد عامر  ٹی ٹین لیگ میں بنگلا ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے۔

خیال رہے کہ ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ جاری ہے اور 4 دسمبر تک ابوظبی میں کھیلی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔