- روس نے ہمیں دیگر ممالک سے زیادہ سستا تیل دینے کا کہا ہے، وزیر پیٹرولیم
- پشاور پولیس لائنز دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت،خاتون شامل تفتیش
- کے الیکٹرک کو 20 روپے رعایت کے ساتھ بجلی دے رہے ہیں، خرم دستگیر
- موٹر وے پر کار سواروں کا پولیس آفیسر پر تشدد
- لاڑکانہ میں یو ایس ایڈ کا چاول دکانوں پر فروخت، ویڈیو وائرل
- شان مسعود کو میچز کھلانے کیلئے ہیڈکوچ، کپتان کو کالز کی گئیں، سابق چیئرمین
- سندھ ہائیکورٹ؛ افغان کیمپوں میں سہولیات فراہمی کی درخواست مسترد
- قرضوں کا بوجھ اور مشکل فیصلے
- آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، شرائط ناقابل تصور ہیں، وزیراعظم
- پاسپورٹ کی طلب میں شدید اضافے سے پاسپورٹ پرنٹنگ دباؤ کا شکار
- والد کو موبائل دینا مہنگا پڑ گیا، 6 سالہ بیٹے نے ڈھائی لاکھ کا کھانا آرڈر کردیا
- عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
- رمیز راجا پی ایس ایل سمیت جہاں چاہیں کمنٹری کیلئے آزاد ہیں، ترجمان پی س بی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کروانے کیلیے آپریشن کا فیصلہ
- چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج
- وفاق، صوبے، سیاسی جماعتیں دہشتگردی کیخلاف متحد ہوں، وزیراعظم
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ پاکستانی اسٹارز کی واپسی شروع
- عمران خان حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے، اسد عمر
- امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز، پینٹاگون نے طیارے بھیج دئیے
- الیکشن کمیشن گورنر پنجاب کو چھوڑے، خود ہی انتخابات کی تاریخ دیدے،لاہور ہائیکورٹ
کنٹینرز ٹرین، مال بردار بوگیوں کے کرایوں میں 10 سے 23 ہزار کمی

کراچی سے ملتان، پشاور،راولپنڈی،لاہور سمیت دیگر شہروں کے درمیان اطلاق ہو گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا
لاہور: ریلوے حکام نے کنٹینرز ٹرین اور مال بردار بوگیوں کے کرایوں میں 10 سے23ہزار روپے تک کمی کردی۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے کنٹینرز کے کرایوں میں 10ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے جو 1 لاکھ 70ہزار روپے سے کم کر کے 1 لاکھ60 ہزار روپے، بڑی مال بردار بوگیوں کا کرایہ 10 ہزار روپے کم کیا گیا ہے جو 1لاکھ 95 ہزار روپے سے کم کر کے 1لاکھ 85 ہزار روپے، چھوٹی مال بردار بوگیوں کا کرایہ 1 لاکھ 82 ہزار روپے سے کم کر کے 1لاکھ 70 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔
اسی طرح بڑی ہائی کاپر ویگن کا کرایہ 4 لاکھ32 ہزار420 سے کم کر کے4 لاکھ 9ہزار،70 روپے ، چھوٹی ہائی کاپر ویگن کا کرایہ 2 لاکھ 84 ہزار 815 سے کم کر کے2 لاکھ63ہزار825 روپے کردیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن سے ملتان، پشاور، راولپنڈی اور لاہورسمیت تمام شہروں کے درمیان کنٹینرز اور مال بردار بوگیوں کے کرایوں میں اطلاق نافذ ہو گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔