راولپنڈی میں بیٹے کی فائرنگ سے ماں جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 27 نومبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 راولپنڈی: تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں بیٹے کی فائرنگ سے ماں جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے والد اور بھائی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم خود بھی زخمی ہے جس کا والدین و بھائیوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔

ملزم سرفراز اپنے سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ والدین کے گھر آیا اور جھگڑے کے دوران فائرنگ کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔