فیفا ورلڈکپ؛ ڈریسنگ روم میں ’’قوم پرست پرچم‘‘ کی تصاویر سامنے آنے پر تحقیقات شروع

ویب ڈیسک  اتوار 27 نومبر 2022
ڈریسنگ روم سربیا کے جھنڈے کے نیچے کوسوو کا پرچم لگا ہوا تھا، رپورٹ (فوٹو: ٹوئٹر)

ڈریسنگ روم سربیا کے جھنڈے کے نیچے کوسوو کا پرچم لگا ہوا تھا، رپورٹ (فوٹو: ٹوئٹر)

دوحا: فیفا ورلڈکپ میں برازیل اور سربیا کے میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں قوم پرست پرچم کی تصاویر سامنے آنے کے بعد فیفا نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق البانوی اکثریت والے کوسوو نے 2008 میں سربیا سے آزادی کا دعویٰ کیا تھا اور اب وہ فیفا کا رکن ہے لیکن لیکن سربیا اس کی خودمختاری کو تسلیم نہیں کرتا۔

برازیل کے خلاف میچ کے دوران ڈریسنگ روم سربیا کے جھنڈے کے نیچے کوسوو کا پرچم لگا ہوا تھا، جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

فیفا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈسپلنری کمیٹی نے فیفا کے تادیبی ضابطہ کے آرٹیکل 11 اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ضوابط کے آرٹیکل 4 کی بنیاد پر کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ لوگو کے پیچھے چھپی حقیقت کیا ہے؟

دوسری جانب کوسوو فٹبال فیڈریشن نے سربیا کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ برازیل کے خلاف ورلڈکپ کے ابتدائی میچ میں 0-2 سے شکست کے دوران اسٹیڈیم میں سربیا کے متعدد شائقین کی طرف سے “ہم ہتھیار نہیں ڈالتے” تحریر کے ساتھ جھنڈا بھی آویزاں کیا گیا تھا۔

جھنڈے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جب اسے کوسوو کے وزیر ثقافت، نوجوان اور کھیل ہجرولا سیکو نے شیئر کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔