- زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایس ایچ اوسمیت11 اہلکاروں پر شہری کے اغوا کا مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی
- کراچی: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- خالصتان تحریک کے رہنما کو گھر میں پناہ دینے پر خاتون گرفتار
- رمضان میں بھی صوبے میں گیس اور بجلی دستیاب نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
- صدر عارف علوی اپنی اوقات اورآئینی دائرے میں رہیں، وزیرداخلہ
- شارجہ اسٹیڈیم میں پاک افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی باجماعت نماز کی ادائیگی
- امریکا میں پہلی باحجاب خاتون جج کے عہدے پر تعینات
- ایف آئی اے نے جنسی ہراسانی اور فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- ایل سیز کا معاملہ؛ انڈس موٹرز کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان
- گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی
- اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
- باغیوں کا سابق سرغنہ کانگو کا وزیر دفاع منتخب
- الیکشن سے نہ ہم بھاگ رہے ہیں اور نہ پی ڈی ایم بھاگی ہے، گیلانی
- اعلانات کو حقیقت بنانے والے کو شہباز شریف کہتے ہیں، مریم نواز
- ایم کیو ایم کا کراچی میں 18 اپریل کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
- صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط، الیکشن کے ممکنہ التوا اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش
- ن لیگ کی عمران خان کے جھوٹے ’بیانیے‘ کے خلاف حکمتِ عملی تیار
دنیا کا سب سے بڑا جوہری طاقت والا ملک بننا چاہتے ہیں، شمالی کوریا

جوہری طاقت بننے کا مقصد امریکی سامراجیت کا مقابلہ کرنا ہے، کم جونگ اُن (فوٹو: فائل)
سیئول: شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ امریکی سامراج کی جوہری بالادستی کا مقابلہ کرنے اور اپنے ملک اور عوام کے وقار و خودمختاری کے تحفظ کے لیے دنیا کی سب سے بڑی جوہری طاقت بننا چاہتے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ملک کے سب سے بڑے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بنانے والے درجنوں فوجی افسران کو ترقی اور اسناد دینے کی تقریب سے خطاب کیا۔ اس بیلسٹک میزائل سے متعلق جاپان کا دعویٰ ہے کہ یہ امریکا تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تقریب سے خطاب میں کم جونگ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہدف دنیا کی سب سے بڑی جوہری طاقت بننا ہے جس کی اس صدی میں مثال نہیں ملتی اور یہ کہ ملک کی جوہری صلاحیتوں میں اضافہ ریاست اور عوام کے وقار اور خودمختاری کا ضامن ہوگا۔
یہ خبر پڑھیں : شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی بیٹی کی تصویر پہلی بار منظر عام پر
شمالی کوریا کے حکمراں نے حال ہی میں تجربہ کیے گئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’’ Hwasong-17‘‘ کو دنیا کا سب سے مضبوط اسٹریٹجک ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل شمالی کوریا کی فوج کو دنیا کی سب سے مضبوط فوج بنا سکتا ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ حکمراں کم جونگ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ Hwasong-17‘‘ میزائل نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ عوامی جمہوریہ کوریا(شمالی کوریا کا خوساختہ اور متنازع نام) ایک مکمل جوہری طاقت ہے جو امریکی سامراج کی جوہری بالادستی کے خلاف کھڑا ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
حکمراں کم جونگ اُن کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سائنسدانوں نے بیلسٹک میزائلوں پر جوہری وار ہیڈز کو نصب کرنے کی ٹیکنالوجی میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور توقع ہے کہ ملک کی جوہری ڈیٹرنٹ صلاحیتوں کو غیر معمولی تیز رفتاری سے بڑھایا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا جوہری ہتھیاروں کی حامل ریاست ہونے کا اعلان
سرکاری میڈیا کے مطابق فوجی انجینیئرز کو سراہنے کی تقریب میں حکمراں جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کم جونگ اُن کے “مکمل اختیار” کے دفاع کا عہد کیا، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے میزائل صرف اس سمت میں بھرپور طریقے سے پرواز کریں گے جس جانب کم جونگ اُن اشارہ کریں گے۔
اس تقریب میں شمالی کوریا کے حکمراں کے بیٹی بھی موجود تھیں۔ وہ پہلی مرتبہ Hwasong-17 کے ٹیسٹ کے موقع پر اپنے والد کے ہمراہ منظر عام پر آئی تھیں اور اب یہ دوسرا اہم موقع ہے جس سے لگتا ہے کہ شمالی کوریا کی حکمرانی اب چوتھی نسل میں منتقل ہونے والی ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے امریکا تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ 18 نومبر کو کیا تھا جس پر امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر شمالی کوریا کو اس جارحیت پر جواب دینے اور مزید پابندیوں پر زور دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔