- چیونٹیاں کینسر کی شناخت کر سکتی ہیں
- یوم یکجتہی کشمیر؛ روایتی احتجاج کب تک؟
- پولیس اہلکاروں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
- ہٹیاں بالا میں آتشزدگی کے باعث 6 دو اور 3 منزلہ رہائشی مکانات جل کر مکمل خاکستر
- لاہور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق
- وہاڑی، چلتی بس میں بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی
- پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرخاموش تماشائی نہیں بنے گا، بلاول بھٹو
- لاہور کے 84 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل
- نئی دہلی میں سجائے گئے سالانہ چیئرٹی بازار میں پاکستانی کھانوں کی دھوم
- 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- اے سی سی اجلاس، پاکستان میں ایشیاکپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
- کراچی: جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار
- پشاور پولیس لائنز دھماکا؛ شہدا کی تعداد 84 نکلی حتمی فہرست جاری
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
- کراچی میں مشتعل شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو زندہ جلادیا
- شاہین آفریدی نکاح کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں مسلح افراد کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد کی عدالت پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ تاخیر نہیں ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب

فوٹو فائل
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے کی حکومت عمران خان کی امانت ہے جب وہ کہیں گے تو اسمبلی تحلیل کرنے میں ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم وضع دار لوگ ہیں، جس کے ساتھ چلتے ہیں اُس کا ساتھ نہیں چھوڑتے، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ دیر نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے عمران خان کو نئی زندگی عطا کی اور پنڈی جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ بر وقت فیصلہ ہے، فیاض الحسن
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد بھی انتشار کی شکل اختیار کرجائے گا، جیسے ہی استعفے دیں گے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں:اسمبلی استعفوں سے متعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا، بیرسٹر سیف
انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ والے شعبدہ باز جھوٹ بولنے سے باز ہی نہیں آ رہے، آپ کو سمجھ لگ جائے گی آپ کے ساتھ الیکشن میں وہ کچھ ہو گا کہ آپ کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، اس ملک میں دین کی حکمرانی ہو گی اور ایسے کام ہوں گے جس سے عام اور غریب آدمی اور ان کے بچوں کو فائدہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کہتے ہی پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی، مونس الہیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مذہبی حکمرانی کی ابتدا پنجاب سے ہو چکی ہے کینسر کا علاج بھی انشاء اللہ فری ہو گا: انشاء اللہ روز ایک نئی چیز نظر آئے گی جس کا فائدہ عام آدمی غریب آدمی کو ہو گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔