- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
- اپیکس کمیٹی اجلاس؛ دہشت گردی کے خلاف افغانستان سے بات کرنے کا فیصلہ
- قومی کرکٹر شاہین شاہ اور انشاء آفریدی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
- سندھ اسمبلی میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی بھرتی پر ہائیکورٹ حیران
- کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر کا فیشن ایسا، ہر کوئی دیکھتا رہ جائے
- سام سنگ نے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کردیا
- کالا موتیا کی کیفیت جانچنے اور علاج کرنے والے کانٹیکٹ لینس
- بھارتی کمپنی کے آئی ڈراپس سے امریکا میں 1 ہلاک؛ 5 بینائی سے محروم
- روپے کی قدر میں کمی سے آئل سیکٹر کا کاروبار خطرے سے دوچار، ریفائنریز بھی متاثر
- سونے کی عالمی قیمت میں بڑی کمی، مقامی نرخ میں اضافہ
- ’شراب نہیں دودھ پیو‘! بھارتی سیاستدان نے بار کے آگے گائے باندھ دی
- پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلیے آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل
- پی ایس ایل8؛ نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
- طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کیخلاف احتجاج پر پروفیسر کو گرفتار کرلیا
- جامعہ کراچی کے اساتذہ کا پیر سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان
- ڈالر کی لمبی چھلانگ، انٹربینک میں 276 اور اوپن مارکیٹ میں 283 روپے کی تاریخی سطح پر
- پشاور ماڈل کالج میں توہین مذہب کا مبینہ واقعہ، طلبا کی ہنگامہ آرائی
- کرپشن اور ٹیکس چوری کیخلاف کارروائی کیلیے بے نامی ایکٹ فعال
- 2031 تک بجلی پیداوار مقامی ذرائع پر منتقل کرنے کا منصوبہ جاری
ملک میں سازش کاکوئی نام ہے تو وہ عمران خان ہے،فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی (فائل فوٹو)
جمیعت علما اسلام کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں سازش کا کوئی نام ہے تو وہ عمران خان ہے جواب بند گلی میں چلا گیا ہے۔
اپر کوہستان میں عظمت اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 میں دھاندلی سے جعلی حکومت ملک پر مسلط کی گئی، نیب کے ذریعے سیاستدانوں کے خلاف مقدمات بنائے گئے،عمران کہتا ہے سازش ہوئی، سازش نہیں ہوئی ڈنکے کی چوٹ پر نکالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کو گریبان سے پکڑ کر اقتدار سے باہر کیا، ملک میں سازش کا کوئی نام ہے تو وہ عمران خان ہے، جس نے دفاعی قوت کو بھی تقسیم کرنے کی سازش کی، وہ کہتا تھا اسلام آباد آؤں گا، آئے کیوں نہیں، تم اسلام آباد آکر تو دکھاؤ، ایک گولی لگنے کے بعد ایسا بھاگا گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگارہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھ پر 3 خودکش حملے ہوئے مگر آج بھی عوام کے سامنے کھڑا ہوں، عمران خان کے جلسے میں درجہ چہارم کے سرکاری ملازمین کو لایا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان اب بند گلی میں چلاگیا ہے، جہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں، عمران خان استعفوں کی دھمکی دیتا ہے، اس نے استعفے پہلے بھی دیے تھے مگر واپس آیا تھا۔
جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو انتقام سے فرصت نہیں ملی اس لیے معیشت بیٹھ گئی، ملکی معیشت کی بہتری کے لئے پی ٹی آئی حکومت کو ہٹانا ضروری تھا، کچھ لوگ سیاسی افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، جس کیوجہ سے معاشی عدم استحکام آیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔