- پاک فضائیہ کے تربیتی مشاق طیارے کی مردان میں ہنگامی لینڈنگ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی، ٹی20 میں تیسری پوزیشن
- موجودہ اور پچھلی حکومت میں نیب ترامیم سے مستفید افراد کے نام سامنے آگئے
- شیخ رشید ایک روز کیلیے مری پولیس کے حوالے
- بلاول بھٹو کا آئی ایم ایف سے ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا مطالبہ
- پارلیمانی کمیٹی کا جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے ملازمین کی بحالی کا حکم
- انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
- طالبان حکومت کا افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ پر سخت سزاؤں کا اعلان
- پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں،یونیسیف
- آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کس مقام پر ہوگا؟ نام سامنے آگیا
- شاہین کپتان ہو! لاہور ہو تو ٹرافی اٹھانے کا مزہ ایسا کہیں نہیں، قلندرز ہیڈکوچ
- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
- عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
کاجول کے سسرال نے انہیں فلموں میں کام کرنے سے روکا، سنیل درشن

فوٹو: ٹویٹر
ممبئی: معروف بھارتی فلم ساز اور پروڈیوسر سنیل درشن نے انکشاف کیا ہے کہ اجے دیوگن کے گھر والے چاہتے تھے کہ کاجول شادی کے بعد فلموں میں کام چھوڑ دے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں فلم ساز سنیل درشن نے کاجول کے کیرئیر سے متعلق چند انکشافات کیے۔
انہوں نے کہا کہ اجے دیوگن کے گھر والے کاجول کے فلمی کیرئیر کے حق میں نہیں تھے اور یہ بات مجھے کاجول کی والدہ تنوجا آنٹی نے بتائی کیونکہ کاجول میری فلم میں کام کرنے والی تھی۔
سنیل درشن نے بتایا کہ فلم جانور کی شوٹنگ کا آغاز ہونے والا تھا جس میں کاجول نے کام کرنا تھا اور پھر ان دنوں کاجول کی شادی بھی قریب تھی، مجھے تنوجا آنٹی کا فون آیا اور انہوں نے اپنے گھر آنے کی دعوت دی۔
فلم ساز نے بتایا کہ جب میں ان کے گھر گیا تو انہوں نے مجھے کہا تم جانتے ہو کاجول کی شادی ہونے والی ہے اور وہ لوگ (اجے کے گھر والے) نہیں چاہتے کہ کاجول اب کام کرے، اسی لیے تمہیں اس کو فلم سے نکالنا پڑے گا۔
سنیل درشن نے کہا کہ میں نے جب یہ سنا تو کہا ٹھیک ہے کوئی بات نہیں، میں ان کے اس فیصلے کی عزت کرتا ہوں، بعدازاں میں نے کاجول کی جگہ شلپا شیٹی کو فلم میں موقع دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔