- بلاول بھٹو کا آئی ایم ایف سے ٹارگٹڈ سبسبڈیز دینے کا مطالبہ
- پارلیمانی کمیٹی کا جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے ملازمین کی بحالی کا حکم
- انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
- طالبان حکومت کا افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ پر سخت سزاؤں کا اعلان
- پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں،یونیسیف
- آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کس مقام پر ہوگا؟ نام سامنے آگیا
- شاہین کپتان ہو! لاہور ہو تو ٹرافی اٹھانے کا مزہ ایسا کہیں نہیں، قلندرز ہیڈکوچ
- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
- عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
- مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتیں، فیکٹری مالکان کیخلاف مزید 10 مقدمات درج
- کراچی، سی ٹی ڈی کا کالعدم تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرنیکا دعویٰ
- ماں پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا بیٹا گرفتار
- لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو کا 17 سالہ بیٹا بارسلونا سے معاہدے کے قریب
آیت اللہ خامنہ ای کی بھانجی حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت پر گرفتار

فریدہ مراد خانی اس سے قبل بھی حکومت مخالفت پر دو بار گرفتار ہوچکی ہیں، فوٹو: فائل
تہران: ایران کے سپریم لیڈرکی بھانجی فریدہ مرادخانی نے مھسا امینی کی پولیس ہلاکت کے بعد ملک بھر میں جاری حکومت مخالف احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مظاہرین کے ساتھ کھڑا ہونے کا مطالبہ کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی بہن بدری خامنہ ای کی بیٹی فریدہ مراد خانی نے ویڈیو پیغام میں ایرانی حکومت کو خواتین اور بچوں کی قاتل قراردیدتے ہوئے عالمی برادری سے مظاہرین کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر فریدہ مراد خانی کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو چار دن پرانی ہے اور اس ویڈیو کے اپ لوڈ کرنے کے دوسرے روز ہی سیکیورٹی فورسز نے میری بہن کو گرفتار کرلیا جو تاحال نامعلوم مقام پر قید ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فریدہ مراد خانی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام آزادی پسند ممالک مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایران سے اپنے تمام سفارتی نمائندوں کو واپس بلالیں اور اس ظالم حکومت کے نمائندوں کو اپنے ملک بدر کر دیں۔
خیال رہے کہ فریدہ مراد خانی ماضی میں بھی حکومت کی ناقد رہی ہیں جس کے باعث 2018 اور رواں برس کے آغاز میں بھی گرفتار ہوئی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔