- پاک فضائیہ کے تربیتی مشاق طیارے کی مردان میں ہنگامی لینڈنگ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی، ٹی20 میں تیسری پوزیشن
- موجودہ اور پچھلی حکومت میں نیب ترامیم سے مستفید افراد کے نام سامنے آگئے
- شیخ رشید ایک روز کیلیے مری پولیس کے حوالے
- بلاول بھٹو کا آئی ایم ایف سے ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا مطالبہ
- پارلیمانی کمیٹی کا جعلی ڈگری پربرطرف پی آئی اے ملازمین کی بحالی کا حکم
- انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
- طالبان حکومت کا افغانستان میں ڈالرز کی اسمگلنگ پر سخت سزاؤں کا اعلان
- پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں،یونیسیف
- آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کس مقام پر ہوگا؟ نام سامنے آگیا
- شاہین کپتان ہو! لاہور ہو تو ٹرافی اٹھانے کا مزہ ایسا کہیں نہیں، قلندرز ہیڈکوچ
- حکومت نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھے، حافظ نعیم
- راہول گاندھی نے مودی کی کرپشن سے پردہ اٹھادیا
- پرائیویسی کیسے رکھی جاتی ہے؟
- پی ایس ایل8 میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیدیا گیا
- زلزلہ متاثرین کیلئے اتنے فنڈز آئے، کدھر گئے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ
- علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے، شہلا رضا
- پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست؛ الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس جاری
- ایسے حالات میں کون وزیراعظم بننا چاہے گا، شاہد خاقان عباسی
- عبدالرزاق نے ایشیاکپ پاکستان کے بجائے دبئی میں کروانے کی حمایت کردی
پاکستان ریلویز نے چین سے جدید خطوط پر استوار بوگیاں در آمد کرلیں

—فوٹو
کراچی: پاکستان ریلوے نے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید خطوط پر استوار بوگیاں در آمد کرلیں جن میں معذور افراد کے لیے بیت الخلا بھی موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی بندرگاہ پر پاکستان ریلوے نے چین سے درآمد کی گئی بوگیوں کی پہلی کھیپ حاصل کرلی ہے، جدید سہولیات سے آراستہ کوچز میں فری وائی فائی، چارجنگ سویچز، ایل ای ڈی سمیت معذور افراد کے لیے بیت الخلا کی سہولت بھی موجود ہے۔
230 میں سے 46 بوگیاں کراچی پہنچادی گئیں ہیں جبکہ بقیہ بوگیاں پاکشتان اسپیئر پارٹس سے خود تیار کرے گا۔ یکم دسمبر سے ان بوگیوں کا ٹرائل شروع کردیا جائے گا۔
اسسٹنٹ جی ایم پاکستان ریلوے شاہد عزیز نے کہا کہ آج پاکستان کی تایخ کا یادگار دن ہے،46 جدید سہولیات سے آراستہ کوچز پہنچ گئی ہیں، یہ پاکستان اور چائنا کے بہترین تعلقات کی مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اگست 2021 میں ہوا، 230 کوچز چائنا سے لینے کا کنٹریکٹ ہوا، مستقبل میں ہم را مٹریل سے پاکستان میں بنائیں گے، یہ کوچز 160 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پہلی بار معذور افراد کے لیے اسپیشل وش رومز بنائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین مزید 184 بوگیوں کے پرزے اسمبلنگ کے لیے پاکستان کو فراہم کرے گا، چین سے آنے والے کوچز میں اکنامی پارلر کار اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہوں گی، اکنامی اوراے سی اسٹینڈرڈ کوچز میں آرام دہ برتھیں، نائٹ لیمپس اور موبائل چارجر بھی لگائے گے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔